چینی صدر سے پاکستان میں کورونا کےخلاف تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا۔صدر پاکستان
صدر پاکستان ڈا کٹر عا رف علوی نے کہا ہے کہ چینی صدر سے پاکستان میں کورونا کےخلاف تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔چین کے 2 روزہ دورے کے بعدسما جی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر میں اپنے ٹو ئٹ میں صدرعا رف علوی نے کہا ہے کہ”چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر میرا یہ دورہ اس کٹھن وقت میں چین سے اظہارِ یکجہتی، کورونا وائرس کے خلاف بہترین روک تھام اور وہان میں پاکستانی طلباءکے لئے کئے گئے بہترین اقدامات کو سراہنے کے لیے تھا“۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں #iFightCorona کی جنگ کے حوالے سے تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا۔