بھارت میں کانگریس کے سینئر لیڈر، سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کو گرفتار

بھارت میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کو گرفتار کر لیاگیا ۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بنگلور پولیس نے بدھ کے روز کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھکو گرفتار کر لیا۔ مظاہرے کے دوران موجود کرناٹک کے ایک رکن اسمبلی اور کئی مقامی کانگریسی کارکنوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ واضح ر ہے کہ مدھیہ پردیش کے سابق کانگریسی لیڈر جیوترادتیہ سندھیا کے حامی 21 اراکین اسمبلی ریزورٹ میں ٹھہرے ہوئے ہیں، جنہوں نے استعفے دے دیے ہیں لیکن اسمبلی کے اسپیکر پی این پرجاپتی نے ابھی تک استعفے منظور نہیں کئے ہیں۔