سیالکوٹ لاہور موٹروے بغیر افتتاح کے کھول دیا گیا۔
سیالکوٹ لاہور موٹروے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔سیالکوٹ موٹروے کے منصوبہ کی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں افتتاح کا پروگرام کروناوائرس کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔ نوازشریف دور میں شروع ہونے والے منصوبے کو بغیر افتتاح کے ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ سیالکوٹ لاہور موٹروے منصوبے پر 41 ارب روپے لاگت آئی۔ سیالکوٹ لاہور موٹر وے کے سفر کا دورانیہ بھی اب ایک گھنٹہ ہوگا۔ موٹر وے پر سات انٹرچینج سمبڑیال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، گوجرانوالہ، نارووال، مریدکے اور کالا شاہ کاکو تعمیر کئے گئے ہیں۔موٹر وے تیار ھونے سے پہلے لاہور سیالکوٹ کا سفر تین گھنٹے کا ہوتا تھا جو اب کم ہوکر ایک گھنٹے سے بھی کم ہوگیا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے پروگرام کو مختصر کیا گیا۔