کرونا اسکریننگ سے بچنے کی کوشش کرنے والے دبئی پلٹ دو مسافر پمز منتقل
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کرونا اسکریننگ سے بچنے کی کوشش کرنے والے دبئی پلٹ دو مسافر پمز منتقل کر دئیے گئے، ایئر پورٹ ذرایع نے بتایا کہ ملک اسحاق اور ملک احسان پرواز پی اے 613 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے تھے، دوران اسکریننگ مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ نکلا، جس پر محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز نے مسافروں کو پمز اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تاہم کرونا وائرس کا نام سنتے ہی دونوں دبئی پلٹ مسافر محکمہ صحت کے عملے کو چکما دے کر ایئر پورٹ پر ایک بچی اور تین فیملی ممبران کو چھوڑ کر بھاگ نکلے جس کے بعدایئر پورٹ منیجرنے بورڈنگ کارڈ سے مسافروں کا موبائل نمبر لے کر ان سے رابطہ کیا گیا، اور انھیں پمز اسپتال میں داخل ہونے کے لیے مشکل سے قائل کیا گیا، بعد ازاں مسافر پمز منتقل ہونے کے لیے راضی ہو گئے، جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔