کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ پر جاری غیر انسانی پابندی کو ہٹایا جائے۔ التجا مفتی
پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے مقبو ضہ کشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ پر جاری پابندی کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے لیکن مقبو ضہ کشمیر انتظامیہ انٹرنیٹ خدمات پر پابندی لگا ئی ہوئی ہے۔التجا مفتی نے اپنے ایک ٹو ئٹ میں کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے لیکن کشمیر انتظامیہ انٹرنیٹ خدمات پر پابندی لگائی ہے ، عالمگیر وبا کورونا وائرس کے تناظر میں انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تک رسائی استحقاق نہیں بلکہ حاجت ہے، کیا کشمیریوں کی زندگیاں اتنی سستی ہیں؟ ۔خیال رہے کہ مقبو ضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظا میہ نے وادی میں انٹرنیٹ خدمات 26 مارچ تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔