گھریلو رنجش پر خاوند کی فائرنگ بیوی،ساس اور سسر قتل،بیٹی اور بیٹا زخمی
گھریلو رنجش پر بیوی ، ساس اور سسر کو قتل جبکہ بیٹی اور بیٹا کو زخمی کردیا ، پولیس کی بروقت کارروائی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ، آئی جی پنجاب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ، زرائع کے مطابق رشتہ کے تنازع پر ملزم شبیر نے اپنی سابق بیوی، ساس اور سسر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ سے بیٹی اور بیٹا بھی زخمی ہوئے گئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے اور ملزم شبیر کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضہ میں لیتے ہوئے زخمی بہن بھائی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے بتایا کہ ملزم شبیر نے گھریلو رنجش پر اپنی سابقہ بیوی مصباح ساس فاطمہ اور سسر محمد انار کو قتل ہے ، آئی جی پنجاب ،آر پی او سرگودھا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔