مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا

مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا.ترجمان جے یو آئی اسلم عوری نے کہا کہ نوازشریف کو وطن واپسی کا مشورہ مولانا فضل الرحمان نہیں انکے معالج دیں گے.مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہے،جمعیت علماء اسلام سمجھتی ہے میاں صاحب بیمار ہے اور انہیں علاج کی ضرورت ہے,نوازشریف کی طبعیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے. ترجمان جےیوآئی نے کہا کہ حکومتی ٹیم نے میاں نوازشریف کی بیماری کی تشخیص کی اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی، میاں نوازشریف اپنا علاج مکمل کروائیں اور معالجین کی مشاورت کے بعد وطن واپس انے کا فیصلہ کریں-