الیکشن کمیشن سے استعفوں کا مطالبہ بلیک میلنگ کا ہتھکنڈا ہے: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن سے استعفوں کا مطالبہ بلیک میلنگ کا ہتھکنڈا ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے متعلق حکومتی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دھاندلی اور الیکٹورل انجینئرنگ میں شراکت دار بننے سے انکار کو 'بغاوت' کے طور پر لیا جارہا ہے۔