پیوٹن کو امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت کی قیمت ادا کرنی پڑے گی: امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت کی کوششوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔خبر ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق امریکی نیوز چینل 'اے بی سی' کو انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو امریکی صدارتی انتخاب 2020 ٹرمپ کے حق میں کرنے کی کوششوں کی ہدایات دینے پر نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ وقت بہت جلد آئے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ 'انہیں قیمت چکانی پڑے گی اور بہت جلد سب دیکھیں گے'۔