’پی ایس پی کو کھیل کے میدان میں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے‘
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ایس پی سمیت کسی جماعت کو صوبے میں جلسوں سے نہیں روکا لیکن خطیر رقم سے تیار کیے گئے کھیلوں کے گراؤنڈز کو جلسوں کے ذریعے خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ پی ایس پی کو گلہ ہے کہ ہم ان کو ایوب اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں دے رہے۔