پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد اور بے وقت کی راگنی تھی: فردوس عاشق
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کو غیر فطری اتحاد قرار دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز ابو بچاؤ مہم کے لیے حکومت کو گھر بھیجنے کے دعوے کرتی رہیں حالانکہ پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد اور بے وقت کی راگنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کٹھ پتلی ایم این اے نے بیان دیا کہ ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، جو دوائی لینے گئے تھے ان کی بیٹی نے اعتراف جرم کیا کہ ان کی جان کو نیب سے خطرہ ہے۔