کروناویکسینیشن کا اگلا مرحلہ اپریل تک شروع ہوسکتا ہے،ڈاکٹرفیصل

معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ ویکسین لگانے کےلیے بالحاظ عمر ترجیج دی جارہی ہے۔ اس وقت بزرگ شہریوں کو ویکسین دی جارہی ہے اور اگلے مرحلے میں بزرگوں کےعلاوہ بھی شہریوں کو ویکسین لگانے پر غور ہوسکتا ہے۔ انھوں نےبتایا کہ بزرگ شہریوں کی تعداد لاکھوں میں ہےاورکوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ معمر افراد کو ویکسین دی جاسکے۔اس وقت 70 سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین مرکز جاکر براہ راست ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔تاہم انھیں خود کو رجسٹر کروانا ہوگا اور کوڈ کے بغیر بھی انھیں ویکسین لگ جائے گی۔ تاہم 60 سے 70 سال کے افراد رجسٹرہوکرکوڈ موصول ہونے کےبعد ویکسینیشن مرکز جائیں۔اس کا مقصد یہ ہے کہ ویکسینیشن مرکز میں بدنظی نہ ہو