افغانستان دہشتگردی کی زد میں،دھماکے سے3افراد جاں بحق ،12زخمی

افغانستان میں د ھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے میں وزارت مواصلات اور آئی ٹی ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے فوری بعد پولیس نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔