روسی ویکسین کراچی پہنچ گئی ، پہلے کن افراد کو لگائی جائے گی

روسی ویکسین پاکستان پہنچ گئی اسپوٹنک کی 50 ہزار ڈوز نجی کمپنی نے کراچی میں درآمد کر لی ہیں. ذرائع کے مطابق اس ہفتے کے آخر تک اسپوٹنک ویکسین کی مزید ڈیڑھ لاکھ خوراکیں کراچی پہنچ جائیں گی، یہ ویکسین سندھ کے بڑے اسپتالوں اور انسٹی ٹیوشنز کو فراہم کی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت پاکستان نے روسی ویکسین کی پاکستان میں قیمت فروخت کا تعین نہیں کیا، روسی ویکسین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اجازت کے بعد ہی فروخت کی جائے گی