غرب اردن:بارودی سرنگ پھٹنے سے فلسطینی نوجوان زخمی

فلسطین کے علاقے غرب اردن میں اریحا کے مقام پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 18سالہ علی موسیٰ جھالین مشرقی اریحا میں اپنی بکریوں کے ساتھ جارہاتھا جہاں اسرائیلی فوج کی طرف سے نصب کردہ بارودی سرنگ پھٹنے سے اس کاایک بازو کٹ گیا۔ زخمی فلسطینی لڑکے کو علاج کے لیے بیت جالا کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔