آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے اثاثوں کے کیس کی سماعت بغیرکارروائی 30مارچ تک ملتوی کردی ۔جمعرات کو سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے کے ریفرنس میں کی سماعت کے موقع پر پیش ہوئے ، فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی تیس مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے،ریفرنس کے شریک ملزم عرفان پر ترمیمی فرد جرم عائد ہونا تھی۔