کراچی: پولیس اہلکاروں کا شہری سے جھگڑا، ویڈیو وائرل
شہر قائد کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہری سے جھگڑے کی وڈیو منظر عام پر آ گئی ہے ۔ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری سے جھگڑے کے دوران لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، تلخ کلامی کے دوران شہری کی جانب سے اہلکار کا گریبان بھی پکڑا گیا جبکہ جھگڑا سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے پر شروع ہوا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھگڑے کے دوران دوسرے اہلکار نے بھی شہری کی پٹائی شروع کردی، دونوں اہلکار شہری کے گرنے کے بعد بھی اسے لاتیں مارتے رہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری سڑک پر گاڑی کھڑی کر کے انٹرنیٹ کیبل کا کام کر رہا تھا، اہلکار نے گاڑی ہٹانے کا کہا تو بدتمیزی شروع کر دی تھی۔ٹریفک پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔