انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے مزید کمی
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزیدسستا ہو گیاہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آ یا ۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 15پیسے پر آ گیاہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ڈالر 156.72 روپے سے کم ہو کر 155.74 روپے پر آ گیا تھا ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 450 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں کمی ہونا شروع ہو گئی ، اس وقت انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45 ہزار 391 پوائنٹس پر آ گیا ۔