پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب ہونگے تجویز آگئی۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے انعقاد کیلئے 23مئی سے 20جون تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان شیڈول کے 2سے3آپشنز پر غور جاری ہے تاہم آئندہ 2روز میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان حتمی مشاورت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بھی پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان شیڈول پر تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے، پی ایس ایل کے باقی میچز کے انعقاد کے لیے 23 مئی سے 20جون تک تاریخیں تجویز کی گئی ہیں جب کہ کھلاڑیوں کیلئے 7روز کے سخت قرنطینہ کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق بائیو سکیور ببل کے لیے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور کھلاڑیوں کی دستیابی یا عدم دستیابی کے فیصلے کے بعد ڈرافٹ کا انعقاد ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ کو 14میچز کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا جس کے اب مزید 20میچز باقی ہیں۔