وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لی۔وزیراعظم نے کورونا ویکسین اسلام آباد میں لگوائی۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔