فواد چوہدری اور شبلی فراز کی اسد قیصر سے ملاقات، انتخابی عمل میں آئینی ترامیم سے شفافیت کو یقینی بنانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے:وفاقی وزیر
وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سینیٹر شبلی فراز کی اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات.ملاقات میں وزیراعظم کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال.آئینی اور انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کےلیےقومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی رہنماؤں سےمشاورت کی جائےگی.سینٹ انتخابات میں وقوع پزیرہونے والےواقعات نےملکی سیاست کونقصان پہنچا ہے.فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ انتخابی قوانین اورطریق کارکو بدلناوقت کی اہم ضرورت ہے. سینٹ انتخابات کی شفافیت پر ہمیشہ کی طرح تمام سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انتخابی عمل میں آئینی ترامیم سے شفافیت کو یقینی بنانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔