مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں صفائی مکمل
مدینہ منورہ میں گردوغبار کے طوفان کے بعد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں صفائی مکمل کر لی گئی۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے مسجد کو روبوٹس کے ذریعے سینی ٹائز کیا گیا۔مسجد نبوی ﷺ کے اندرونی اور بیرونی صحن شریف کی صفائی میں 1490 کارکنوں نے حصہ لیا اور متعدد آلات استعمال کئے گئے۔ مسجد کے بیرونی صحنوں کی صفائی کے لیے 25 آلات استعمال کیے گئے جبکہ چھت کی صفائی کے لیے 5 آلات کا استعمال کیا گیا۔ مسجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سینیٹائزنگ کا بھی اہتمام کیا گیا اور روبوٹ سینیٹائزرز کا افتتاح امام مسجد الحرام شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کیا۔گزشتہ دنوں گرد وغبار کے طوفان کے باعث مطلع غبار آلود رہنے کی وجہ سے حرم کے پورے علاقے کو صاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم انتظامیہ نے مسجد کے اندرونی حصوں کے علاوہ چھت اور بیرونی صحنوں کو بھی زائرین کے لیے صاف کر دیا۔