شاہد خاقان کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کیخلاف بیان مضحکہ خیز ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے خلاف بیان مضحکہ خیز ہے۔ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہی نہیں ووٹنگ مشین کے سیکیورٹی فیچرز کیا ہیں وہ کام کیسے کرتی ہے ؟ بیان پہلے داغ دیا۔