صبر کاپیمانہ لبریزہوگیاحکومت اپنے وعدے وفا کرے: خالد مقبول صدیقی نے واضح کردیا
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا وفاقی حکومت سے مطالبے ذاتی نوعیت کے نہیں ہیں ۔ حکومت فوری طور پر اپنے وعدے پورے کرے ۔ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے اپنے وعدے پورے کیے اب اپنے وعدے وفا کرنے کی باری حکومت کی ہے ۔ آج فیصلہ کن میٹنگ ہے اب ہم سے بھی مزید صبر نہیں ہو رہا ۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تاخیر سے ملنے والا انصاف ، انصاف نہیں کہلائے گا۔ دیکھیں حکومت کے وعدوں کی مدت کتنی ہوگی۔متحدہ قومی موومنٹ کے یوم تاسیس پر بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے 37 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ 25 مارچ کو نشتر پارک میں یوم تاسیس کے حوالے سے بڑا جلسہ عام کرے گے ۔