ملکی سیاسی شخصیات پر انڈے پھینکنے کی روایت چل پڑی, کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈا پھینکنے کی کوشش

پشاور : پشاور ہائیکورٹ کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈا پھینکنے کی کوشش کی گئی لیکن انڈا کارکن کو جا لگا۔ملکی سیاسی شخصیات پر انڈے پھینکنے کی روایت چل پڑی۔ پشاور میں لیگی رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان پر نامعلوم شخص نے انڈا پھینکا۔ انڈا اس وقت پھینکا گیا جب لیگی رہنماء ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ انڈا صفدر اعوان کو تو نہ لگا البتہ قریب موجود ایک اور شخص انڈے کی زد میں آ گیا۔