وزیراعظم عمران خان سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی ملاقات, اہم ٹاسک دیتے ہوئے لاپتہ افراد سے متعلق موجودہ صورت حال فراہم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی کمیٹی نے ملاقات کی ہے ۔ وزیر اعظم نے وزرا ء سے لاپتہ افراد سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ۔وزیر اعظم عمران خان سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا ء سے لاپتہ افراد سے متعلق تفصیلات طلب کی ۔انہوں نے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو اس حوالے سے اہم ٹاسک دیتے ہوئے لاپتہ افراد سے متعلق موجودہ صورت حال فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے عمل سے اہل خانہ کو آگاہ رکھا جائے۔