پولیس کو احکامات جاری کئے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، مریم اورنگزیب

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ایم ایف کے معاہدے سے ہاتھ بندھے ہونے کے باوجود مفت آٹے کی فراہمی شروع کروا دی ہے، مریم اورنگزیب اس وقت وزیراعظم نے تاریخ ساز رمضان پیکیج پاکستان کے عوام کے لئے دیا ہے، مریم اورنگزیب وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کا تاریخی رمضان پیکج دیا ہے۔ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام پہ سائن کر کے ملک کو داو پہ لگایا۔ مقبول سیاسی جماعتوں کو اپنی حفاظت کے لئے دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے لوگوں کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ شخص پولیس والوں کے سر پھاڑنے اور پولیس وینز کی گاڑیوں پر پٹرول بموں سے حملے کروانے میں ملوث ہے اور اسے سزا نہیں مل رہی، ایک عدالت حکم دے کہ اسے گرفتار کر کے پیش کیا جائے تو دوسری عدالت اس شخص کو ریلیف فراہم کر دیتی ہے، اس شخص نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، پولیس عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے زمان پارک گئی تھی، عمران خان جس کیس میں اسلام آباد جا رہے ہیں یہ توشہ خانہ کا کیس ہے، 18 اگست 2022ءسے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سماعت کے بعد سے عمران خان اس کیس میں پیش نہیں ہوئے، 9 مارچ 2023ءکو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیش نہیں ہوئے، وہاں سے بھی انہیں ریلیف ملا، 13 مارچ کو دوبارہ یہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، 13 مارچ کو سیشن کورٹ نے ناقابل ضمانت کے وارنٹ جاری کئے، پولیس کو احکامات جاری کئے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے ڈر سے قومی اسمبلی توڑ دی، اس نے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی، یہ شخص نوجوانوں کے برین واش کر کے ان سے ریاست پر حملے کرواتا ہے، مریم اورنگزیب