زمان پارک میں پولیس کا آپریشن پھر شروع ،عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ یہ تو واضح ہو گیا کہ لاہور میں کیا جانے والا محاصرہ صرف میری عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کیلئے نہیں تھا بلکہ مقصد یہ تھا کہ مجھے جیل بھیجا جا سکے تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں ۔ ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ یہ بھی واضح ہو گیا کہ تمام کیسز میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود بھی پی ڈی ایم مجھے گرفتار کروانا چاہتی ہے ، ان کے مذموم عزائم کو جانتے ہوئے بھی میں اسلام آباد اور عدالت جارہاہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتاہوں ، ان بدمعاشوں کے عزائم سب پر عیاں ہو ں گے ۔ یاد رہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب لاہور پولیس نے زمان پارک میں پیش قدمی شروع کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ، پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جارہی ہے ، کرینوں سے کیمپ اور دیگر چیزیں ہٹائی جارہی ہیں۔
اب یہ واضح ہو چکاکہ تمام مقدمات میں عدالت سے ضمانت حاصل کرنےکےباوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ ان کی تمام تر بدنیتی کے باجود میں عدالت میں پیشی کےلئےاسلام آباد جارہا ہوں کیونکہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔مگرمجرموں کے اس گروہ کی بدنیتی اور اصل عزائم کے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023