وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈلیوری یونٹ (HISDU) اور ہیلتھ ریڈیو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈلیوری یونٹ (HISDU) اور ہیلتھ ریڈیو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا HISDU کی تعمیر کے بعد سرکاری ہسپتالوں کا نظام ڈیجیٹلائزڈ ہوجائے گا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی ایڈوانس لیب کا آئی ایس او سرٹیفکیشن حاصل کرنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق احمد کو سرٹیفکیٹ دیا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کیلئے انیستھیزیا مینجمنٹ سسٹم لانچ کر دیا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر کے2 ہزار بنیادی مراکز صحت کیلئے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ پروگرام لانچ کر دیا محکمہ صحت کی پانچ ڈی ٹی ایل نے ISO سرٹیفائیڈ اور 4 ڈبلیو ایچ او پری کوالیفائڈ سرٹیفکیشن حاصل کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے محکمہ صحت میں ڈی ٹی ایل کی ڈبلیو ایچ او کی سرٹیفکیشن اور ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر اور سیکرٹری علی جان خان کی خدمات کو سراہا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹی بی کنٹرول اور ہیپاٹائیٹس کنٹرول پروگرامز کی کارکردگی کا جائزہ لیا صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر اور سیکرٹری علی جان خان کی جانب سے HISDU، ریڈیو سٹیشن، رورل ایمبولینس سروس اور دیگر پروگرامز کے بارے میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دی سیکرٹری اطلاعات اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے