زمان پارک میں پولیس آپریشن مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے کہنے پر ہوا: چودھری پرویز الہٰی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج زمان پارک کے اندر آئی جی کی سربراہی میں اودھم مچایا، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ادھر بھی ہو رہا ہے، عمران خان کے کپڑے اور خواتین کے کپڑے بھی بکھرے پڑے ہیں، زرا خیال نہیں کیا گیا گھر کا چار دیواری کا۔ انہوں نے کہا ان کے گھر ماں بہن نہیں ہے جو یہ گھر میں گھس رہے ہیں، عدلیہ نے عمران خان کو انصاف دیا ہے، ان پر توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے الیکشن ہو گا اور ٹائم پر ہوگا، ن لیگ الیکشن ہار رہی ہے، ان کو اپنی موت نظر آ رہی ہے، یہ سب مریم نواز اور رانا ثنااللہ کر رہے ہیں، دن بدن عمران خان اور تحریک انصاف کی شہرت بڑھ رہی ہے۔