کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس کی مد میں بجلی 1 روپیہ 66 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک نے درخواست ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 1 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، کے الیکٹرک کی درخواست پر اتھارٹی 30 مارچ کو سماعت کرے گی۔