ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم "یورپا رپورٹ" کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا.

یورپا رپورٹ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ سمپسن ہیں فلم میں چھ خلا بازوں کو دکھایا گیا ہے جو مشتری کے چاند پرپانی اور زندگی کی موجودگی کو ثابت کرنے جاتے ہیں نئے ٹریلر میں خلا باز یورپاچاند کی سطح کے نیچے ایک بڑاسمندر دریافت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تاہم ان کی ساری خوشی اس وقت خوف میں بدل جاتی ہے جب ان کا خلائی جہاز اچانک تباہ ہونا شروع ہوجاتا ہےتجسس سے بھرپور فلم یورپا رپورٹ رواںسال دوآگست کوامریکی سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی.