ترکی میں بم دھماکوں کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مشتعل مظاہرین میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں.
ترکی کے سرحدی علاقے ریحانلی میں بم دھماکوں اور اس کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں کیخلاف مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی تاہم اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے ریلی کو روکنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے حالات مزید خراب ہونے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے واٹر کینن کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا ترکی کے علاقے ریحانلی میں دوکار بم دھماکوں میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے.