مشکل حالات کے باوجود خیبرپختونخوا میں ماڈل اورمثالی حکومت بنائیں گے.مخدوم جاوید ہاشمی

ملتان ڈسٹرکٹ بارمیں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جنگ لڑے گی،الیکشن کمیشن نے سیاست دانوں کا احتساب نہیں کیا۔ احتساب کیلئے عدالت قائم کی جائے جس پر کرپشن ثابت ہو اس کی نہ صرف رکنیت ختم کی جائے بلکہ اسے سزا بھی دی جائے جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود خیبرپختونخوا میں ماڈل اور مثالی حکومت بنائیں گے جبکہ صوبے میں نوے دن کے اندر بلدیاتی انتخابات بھی کرائے جائیں گے۔