سندھ اسمبلی میں بجٹ کی تیسری سہ ماہی رپورٹ پر اپوزیشن نے حکومتی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیدی

فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی نے سندھ حکومت کو موجودہ دور کی کرپٹ ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل نے سندھ میں بائیس ارب روپے کرپشن کی نشاندہی کی ہے، نصرت سحر عباسی کو بولنے سے روکا گیا تو فنکشنل لیگ نے ایوان میں احتجاج کیا۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ حزب اختلاف کے قائد خواجہ اظہارالحسن کی اپیل پر اسپیکر نے نصرت سحر عباسی کو بولنے کے لئے مزید وقت دیدیا۔ نصرت سحر عباسی نے وزیر تعلیم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیر تعلیم کا ضمیر سو گیا ہے، وہ ویڈیو میں جس محفل میں بیٹھے ہیں،اس پر آرٹیکل 62،63 کیوں نہیں لگا۔ دیگر ارکان سندھ اسمبلی نے کہا کہ بجٹ میں مختص کی گئی رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ نہیں کی گئی، اس سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔۔