وزیر اعظم نواز شریف نے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے آج کے اہم اجلاس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور ان کی تفتیش میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سانحہ صفورہ چورنگی کراچی میں ملوث عناصر کے حوالے سے تفتیش پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ حکومت نے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے معاملے کو بھارت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں اس حوالے سے مختلف امور پر مشاورت بھی کی جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت پر مشاورت اور وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گ