محنت میں عظمت ہے،اورمحنت کو ہی سلام ہے غریب گھرانے کے ندیم نے مزدوری کرکے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پھر پولیس افسر بن گیا

اسلام آباد میں پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب کے دوران قوم کے عظٰم سپوت ندیم کا ذکر کیا جو مزدورکا بیٹا ہی نہیں بلکہ اس نے خود مزدوری کرکے ماسٹر کیا،اورپھر پولیس افسر بن گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اس نوجوان کی محنت سب کے سامنے ہے جس نے خود مزدوری کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا اورپولیس افسر بن گیا ، شہباز شریف نے پولیس افسر ندیم کوسلام پیش کیا ،جبکہ تقریب کے شرکاء نے کھڑے ہوکرتالیاں بجاکر اسے خوب داد دی