عراقی شہر رمادی پر داعش کے قبضے کے باوجود دہشتگردوں کیخلاف لڑائی میں کامیابی کیلئے پر عزم ہیں:جان کیری

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ رمادی پر قبضے کے باوجود داعش کیخلاف لڑائی جیتی جاسکتی ہے،آئندہ چند روز میں رمادی کی صورتحال بدل سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبے انبار میں داعش کیخلاف لرائی نہ صرف مشکل بلکہ طویل ہوسکتی ہے کیونکہ عراقی فورسز ابھی تےک اس لرائی کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں ،گزشتہ روز داعش نے عراقی فورسز کو پسپا کرتے ہوئے رمادی پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ دو روز تک جاری رہنے والی لڑائی میں پان سو افراد ہلاک جبکہ آٹھ ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے