الیکشن کمیشن نےخیبرپی کے میں بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعمران خان کوطلب کرلیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کواکیس مئی کو صبح دس بجےالیکشن کمیشن کے سامنےذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ خیبر پی کےمیں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کےبعد بھی تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کی جانب سےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسےکرنے اورالیکشن پر اثر اندازہونے کی کوشش کرنے پر الیکشن کمیشن نےانہیں نوٹس جاری کیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان شیڈول کے جاری ہونےکےبعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن کو وضاحت پیش کریں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے صوبے میں منگل اورآنےوالوں دنوں میں بھی جلسوں کے شیڈول کا اعلان کررکھا ہے جوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے-