احتساب مانگنےوالوں کااپنا دامن صاف ہوناچاہیےوہ لوگ پتھراُٹھارہےہیں،جن کا دامن داغ دارہے:خواجہ آصف
وزیر دفاع قومی اسمبلی میں حکومت کا بھرپور دفاع اور کپتان پر خوب گرجتے برستے نظر آئے،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنے بڑے آدمی ہوکر شوکت خانم کو ڈھال بناتے ہیں، حکومت نے شوکت خانم کو نقصان پہنچایا اور نہ پہنچانا چاہتے ہیں، عمران خان خود شوکت خانم اسپتال کے دشمن ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کی جیبیں خالی ہیں اور ہاتھ دوسروں کی جیبوں میں ہیں، اپنی جیبیں نہیں تو کم ازکم اپنے گریباں میں تو جھانکیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قول وفعل نے سیاست کو نقصان پہنچایا، عمران خان نیک کام کرکے کنٹینر پر کھڑے ہوکر گالیاں دیتے ہیں،عمران خان اتنے میسنے ہیں کہ اپنی آف شور کمپنی چھا کر رکھی۔ جس کا دامن سب سے زیادہ داغدار ہو وہ سب سے زیادہ دوسروں پر کیچڑ اچھالتا ہے۔وزیر دفاع نے پنجابی میں کہا کہ جیڑے لور پیڑے وہ پشور وی پیڑے،عمران خان مدینے کی ریاست کی طرح کیوں نہیں بناتے،اپنی بات کو سمیٹتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ادارے تباہ کریں نہ سیاسی روایات کی دھجیاں اڑائیں، ہمیں پارلیمنٹ کے ذریعے احتساب کا ادارہ بنانا ہوگا، امپائر کی انگلی کی طرف نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی طرف دیکھیں کیونکہ پارلیمنٹ ہی آخری پناہ گاہ ہے۔ انہوں نے کہا سیاستدان رول ماڈل ہوتے ہیں اور نئی نسل کو ماڈل بن کر دکھانا ہے، عوام کا سوچیں کہ ہم ان کے رول ماڈل ہیں