پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سابق گورنر پنجاب وزیراعظم کی بیرون ملک جائیداد کے اعتراف کے معاملے پر پٹیشن دائر کریں گے۔ سابق گورنر پنجاب کی جانب سے تیار کی جانے والی پٹیشن میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ اثاثہ جات میں بیرون ملک جائیداد کا تذکرہ نہیں کیا، غلط بیانی کرنے پر وزیراعظم کو عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں، لطیف کھوسہ کی جانب سے پٹیشن آج الیکشن کمیشن میں دائر کی جائے گی۔