پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عجائب گھروں کا دن منایا جارہا ہے
انیس سو اٹھتر سے ہر سال اٹھارہ مئی کو ایک سو چھیالیس رکن ممالک عوام میں تہذیب اور تاریخ کے ساتھ ماضی کو مخفوظ رکھنے اور اسکے مسلسل مطالعے کا شعور پیدا کرنے کے لئے یہ دن مناتے ہیں،، دنیا بھر میں شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جہاں میوزیم نہ ہو امریکہ میں ڈیڑھ ہزار کے قریب میوزیم اور تاریخی مواد محفوظ رکھنے والی گیلریاں ہیں جبکہ برطانیہ میں سینکڑوں کی تعداد میں میوزیم ہیں،،پاکستان میں قدیم ترین میوزیم لاہور کا عجائب گھر ہے جسکی بنیاد اٹھارہ سو پچپن میں رکھی گئی تھی۔ یہاں گندھارا آرٹ کے نایاب مجسموں کے علاوہ منی ایچر مصوری کے تاریخی تین ہزار نمونے اور چالیس ہزار سے زائدسونے،چاندی اور تانبے کے سکے موجود ہیں۔ میوزیم کی لائبریری میں تیس ہزار سے زائد کتابیں،جرائد،اخبارات اور تاریخی دستاویزات موجود ہیں۔عالمی سطح پر معروف پاکستانی عجائب گھروں میں ٹیکسلا اور ہڑپہ کے عجائب گھر شامل ہیں،،اسلام آباد میں نیچرل ہسٹری میوزیم اور کراچی میں قومی عجائب گھر شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے۔