قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کے ریمارکس پر اپوزیشن بھڑک اٹھی ،ایوان سے واک آؤٹ کیا
قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز پیسکو آفس کے باہر ہونے والے احتجاج کی بھی گونج رہی ،، خواجہ آصف نے احتجاج کرنے والوں کو چور قرار دیا تو پہلے سے گرم ایوان اور ہیٹ اپ ہو گیا ، شیریں مزاری نے نواز شریف کیخلاف نعرے بازی کی تو حکومتی بینچوں کی جانب سے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا گیا، معاملہ بڑھا تو اپوزیشن نے بوریا بسترا اٹھایا اور ایوان سے ہی واک آؤٹ کر دیا ، تحریک انصاف کا ساتھ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی والوں نے بھی خوب دیا ،، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی بولیں کہ خواجہ آصف نے انہیں اور عوام کو ہی چور کہا ہے ، کسی ایم این اےکوچور کہنا بہت غلط بات ہے،خواجہ آصف پاکستان کے غریب عوام سےمعافی مانگیں، عابد شیر علی اور وزیردفاع کو استعفیٰ دینا چاہیے ، خورشید شاہ بولے کہ دعاکرتا ہوں رمضان میں لوڈشیڈنگ کم ہو ، ہم لوگوں کو چور کہہ کر کچھ نہیں کر سکتے ، حکومت کہہ دے کہ ہم بجلی چور سے ووٹ نہیں مانگیں گے،