کلبھوشن کیس میں ابھی کسی کی ہارجیت کا فیصلہ نہیں ہوا,عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا,وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹی وی چینلز کو سنسنی خیز مواد اپنے پروگرامز میں شامل کرنے سے گریز کرنا چاہیے, بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کیس میں ابھی کسی کی ہار یا جیت کا فیصلہ نہیں ہوا۔ قومی سلامتی سے متعلق امور پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے, انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا, وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سمیت ہم سب کو قومی مفاد کے فیصلے پر متحد ہونا چاہیے, پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بہترین انداز میں کیس لڑا