رمضان میں گھروں کےعلاوہ کھانے پینےکی دوکانوں پر بھی سحری کرنے والوں کا رش لگا رہتا ہے
رات کا پچھلا پہر،، سہانے اور پرسکون لمحات میں جب گلیاں اور محلے ویران ہوں ،، ایسے میں اگر کھانے پینے کی دوکانوں پر رش لگا ہوا ہو تو سمجھ جائیے کہ یہ ماہ صیام کی برکتیں سمیٹنے والوں کا ہجوم ہے،، جو سحری کے لیے کھانے پینے کے ہوٹلوں پر موجود ہے ، کیا نوجوان اور کیا بڑے سب ہی سحری کا مزہ لینے میں مصروف ہیں ،،وڈ سٹریٹ میں موجود نوجوانوں کی اکثریت تعلیم یا نوکری کی غرض سے لاہور میں موجود ہے،، اورگھر والوں سے دوری نے انہیں باہر سے کھانے پر مجبور کر رکھا ہے ،،لیکن ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جنہوں نے اپنے گھروں میں تیار سحری کے لوازمات چھوڑ کر بازار کا رخ کیا ہے کہ موسم کا مزہ بھی لے لیا جائے اور سحری بھی ہو جائے ،،کہیں گرما گرم پراٹھے اور تازہ روٹی و نان کے ساتھ رنگ برنگے پکوان تو کہیں دہی لسی اور چائے یہ مناظر دیکھ کر تو سبھی کے منہ میں پانی آجائے ،،، اسی لیے تو یہاں رات کے پچھلے پہر بھی دن کا سماں ہے