ایرانی حکومت جوہری ڈیل پر مثبت اقدامات کی منتظر ہے۔ ظریف
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران حکومت اس بات کی منتظر ہے کہ یورپی یونین بین الاقوامی جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کے لیے کون کون سے عملی اقدامات تجویز کرتی ہے۔ ظریف نے برسلز میں یورپی یونین کی اہم رکن ریاستوں کے وزرائے خارجہ کی ایک میٹنگ میں شرکت کے بعد کہا کہ یہ ملاقات اقوام عالم کے لیے تعمیری پیغام کی حامل تھی۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق یورپی اقوام کے ان اقدامات کے بعد ہی ایران بھی اس بارے میں اپنا کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔ ادھر برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے جرمن چانسلر میرکل اور فرانسیسی صدر ماکروں کے ساتھ ایرانی جوہری ڈیل کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ مے نے اس جوہری ڈیل کے تحفظ کو بہت اہم قرار دیا۔