چیئرمین پیپلز پارٹی نے این اے دو سو لاڑکانہ سے انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔
الیکشن 2018 قریب آتے ہی سیاسی ماحول اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے،، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی لاڑکانہ کے این اے 200 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ این اے 200 سے الیکشن لڑوں گا اور جیتوں گا ، لاڑکانہ کی عوام میری آواز ہے ، عوامی طاقت سے انتخابات جیتوں گا، بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لاڑکانہ میں ہونے والے ترقیاتی کام دیکھ کر
خوشی ہوئی ہے اور جو کام مکمل نہیں ہو پائے ہیں انکو الیکشن جیت کر میں خود اپنی نگرانی میں مکمل کرواں گا، لاڑکانہ کے لوگوں نے بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کو جتوایا،، مجھے بھی جیتوائیں گے ،، ساتھی رہنماوں کی جانب سے بھی بلاول بھٹو کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی