بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے تین بچوں سمیت چار افراد شہید, دس افراد زخمی
بھارتی فوج دہشت گردی سے باز نہ آئی،،، بھارت کی جانب سے سرحد پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے تین بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد شہید ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے دس افراد زخمی بھی ہوئے، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا اور پنجاب رینجرز نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے