اب سب کا حساب ہوگا اور ہم سب کو حساب دینا ہوگا, سابق وزیراعظم نواز شریف
سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے بعد خصوصی عدالت سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا۔ جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اب سب کا حساب ہو گا، ہم سب کو حساب دینا ہو گا‘۔ جس کے بعد وہ میڈیا سے مزید بات چیت اور سوالات کے جواب دینے کی بجائے وہاں سے روانہ ہوگئے