نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے،لوٹی ہوئی رقوم قومی خزانے میں جمع کرائیں،نیب انتقامی کارروائی پریقین نہیں رکھتا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے لاہورمیں ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اربوں روپے کے فراڈ میں عوام کوان کی رقوم واپس دلائی ہیں۔قومی خزانے کونقصان پہچانے والوں سے رقوم وصول کرکے خزانے میں جمع کرائی گئیں۔انھوں نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے۔نیب کی انکوائری۔انوسٹی گیشن اورشکایت کی چانج پڑتال کاعمل پریس ریلیزکے ذریعے ہی شروع ہوتا ہے۔نیب نے ڈبل شاہ کوسنگل شاہ بنایا۔ نیب انتقامی کارروائی پریقین نہیں رکھتا